فس بک کی محبت 50 سالہ جاپانی خاتون نے پاکستان لے آئی

50 سالہ جاپانی خاتون فائل فوٹو 50 سالہ جاپانی خاتون

فیس بک پر دوستی اور پھر پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار 50 سالہ جاپانی خاتون سرگودھا پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ حیاسا سائکا کی 32 سالہ رضوان سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو کہ سرگودھا کا رہائشی ہے، خاتون رضوان کی محبت میں گرفتار ہوئیں اور اپنی بیٹی کے ساتھ پاکستان آگئیں۔

حیاسا کا رضوان سے فیس بک پر 3 سال تعلق رہا تاہم سرگودھا پہنچنے کے بعد حیاسا نے اسلام قبول کیا جس کے بعد دونوں نے نکاح کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر کی عوام سے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کردی

کہا جا رہا ہے کہ جاپانی خاتون کی یہ چوتھی شادی ہے اور وہ ایک بچی کی ماں ہیں اور جاپانی خاتون کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی نے بھی اسلام قبول کر لیا ہے۔

دوسری جانب رضوان کے گھر والوں نے بیٹے کی خوشیوں کا خیال رکھتے ہوئے حیاسا کو اپنالیا ہے۔ دونوں کی شادی کی تقریب میں دلہا کے ساتھیوں اور قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store