مری میں شدید برفباری کی پیش گوئی، انتظامیہ کو الرٹ جاری

مری میں شدید برفباری فائل فوٹو مری میں شدید برفباری

محکمہ موسمیات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج رات سے 25 فروری جمعہ تک مری میں شدید برفباری کی پیش گوئی کردی۔

سٹی ٹریفک پولیس نے سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کےلئے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کےلیےٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

برف باری کے دوران ضلعی انتظامیہ کے حکم پر آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ مری میں تقریبا3500گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔

مری کے ٹول پلازہ اور داخلی راستوں پرخصوصی چیکنگ و آگاہی پمفلٹ کی تقسیم کےلئے پکٹس قائم کر دی گئی ہیں۔ مکینکلی فٹ گاڑی اور لائسنس ہولڈر ڈرائیور ز کو ہی مری جانے کی اجازت دی جائے گی۔

مری آنے والے سیاح موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفرکا انتخاب کریں ۔ سخت سردی کے پیش نظر گاڑی میں اضافی گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاءضرور رکھیں ۔ سیاح ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر اپنی گاڑی میں مکمل ٹول کٹ لازمی رکھیں۔

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے کہا کہ سیاح سفر کو محفوظ اور پر سکون بنانے کےلئے دی گئی سفر ی ہدایات پر عمل کریں۔ دوران سفر کسی قسم کی ٹریفک پرابلم ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن 0519269200 یا 03097770598 پر رابطہ کریں۔

install suchtv android app on google app store