لاہور میں پتنگ بازی تین سالہ معصوم بچہ کی جان لے گئی

لاہور میں پتنگ بازی فائل فوٹو لاہور میں پتنگ بازی

لاہور میں پتنگ کی ڈورگلے پر پھرنے سے 3 سالہ معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا۔

لاہورکے علاقے مستی گیٹ کے قریب 3 سالہ بچہ خضر حیات موٹر سائیکل پر والد اور بہن بھائیوں کےساتھ جارہا تھا کہ اس دوران کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور اس کےگلے پر پھرگئی۔

خضر موٹر سائیکل پر سب سے آگے بیٹھا تھا اورڈور سے اس کی شہ رگ کٹ گئی، بچے کو اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

install suchtv android app on google app store