راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا افتتاح آج کیا جائے گا۔ وزیراعظم میں محمد نواز شریف میٹرو بس سروس کا افتتاح کر یں گے۔ منصوبے پر اڑتیس اعشاریہ صفر پانچ بلین روپے لاگت آئے گی اور یہ دس ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو گا۔
منصوبے کیلئے نو ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے ٹینڈر میں حصہ لیا تھا لیکن حکام کے مطابق سب سے کم بولی دینے والی کمپنیوں میں ترک اور پاکستانی کمپنیوں کو یہ کا م دیا گیا ہے۔ جو مشترکہ طور پر منصوبہ پر کام کریں گی۔ راولپنڈی اسلام آ باد کے درمیان چوبیس بس اسٹیشن ہونگے جہا ں معذور اور بزرگ شہریوں کے لئے لفٹ سمیت ٹوائلٹ کی سہو لت بھی موجود ہو گی۔
میٹرو بس راولپنڈ ی سے فیض آبا د سڑ ک ایلو ویٹڈ جبکہ اسلا م آباد میں آ ئی نائن کے مقام سے خصوصی ٹریک پر سفر کرے گی جبکہ جہاں حساس تنصیبات راہ میں آ ئیں گی وہاں بس کے روٹ پر سکرین کور ہو گا۔ بس مریڑ ریلوے پل اور کمیٹی چوک انڈر پاس کے اوپر سے گذرے گی۔
جبکہ چاندنی چوک اور شمس آباد فلائی ناوور کی سائیڈ سے ایلوویٹڈ روڈ گزاری جائے گی حکام کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس کے لئے بنائی جانے والی سڑک پندرہ سال بعد آ بادی اور مسافروں کی تعداد کے پیش نظر بنائی جا رہی ہے۔
جس پر ضرورت پڑنے پر ماس ٹرانزٹ ٹرین چلائی جا سکے گی اس کے لئے صرف ٹریک بچھانا پڑیگا میٹرو بس سروس پر روزانہ ایک لاکھ ترپن ہزار سے زائد افراد سفر کر سکیں گے۔