راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس بند

راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس بند فائل فوٹو راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس بند

یوم عاشور پر مجالس اور جلوس کے پیش نظر راولپنڈی میں صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس بند کر دی گئی۔

میٹرو بس سروس راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر معطل کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں آئی جے پی روڈ تا پاک سیکرٹریٹ میٹرو بس سروس بحال ہے۔

واضح رہے اسلام آباد میں بھی بلیو اور گرین میٹرو بس سروس دو دنوں سے معطل ہے ،محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں بھی بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس 8 محرم سے 10 محرم تک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store