سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے فائل فوٹو سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ کے پی کے ضلع سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 169کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
پانچ اعشاریہ چار شدت کا زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال اٹھائیس جنوری کو بھی سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ زلزلے کی شدت 4.4 اعشاریہ ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ رواں سال گیارہ جنوری کو لاہور میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 65 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر تھا، اس کے علاوہ رواں سال کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاچکے ہیں۔
ماہ فروری میں بھی اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، پاکستان میٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 80 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور زلزلےکا مرکز تاجکستان کے علاقے مرغوب سے 35 کلومیٹر تھا۔

install suchtv android app on google app store