سوات کی الیکشن ایپلیٹ کورٹ نے سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف مراد سعید کے حلقہ این اے 4 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج کردی ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ مراد سعید کا مختیار نامہ اٹیسٹیڈ نہیں ہے، سابق وفاقی وزیر خود بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
یاد رہے کہ 30 دسمبر کو ریٹرننگ افسر نے مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔
ریٹرننگ افسران نے مراد سعید کے کاغذات نامزدگی اس بنیاد پر مسترد کر دیے تھے کہ عدالتوں نے انہیں مختلف مقدمات میں مطلوب قرار دیا ہے۔