اسلام آباد اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

وفاقی دارالحکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے فائل فوٹو وفاقی دارالحکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ پشاور، مردان،مالاکنڈ ، کوہاٹ، سوات،بونیر،شانگلہ،نوشہرہ ،صوابی اور میانوالی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کے مرکز کی گہرائی زیرزمین 130 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔

install suchtv android app on google app store