امن وامان حاصل کرنے کے لیے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں: شیخ رشید

امن وامان حاصل کرنے کے لیے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، شیخ رشید فائل فوٹو امن وامان حاصل کرنے کے لیے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ مشترکہ طور پر امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی دشمن کو ملک کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

شیخ رشید نے امن وامان کے حوالے سے صوبے کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے نے امن وامان کی صورتحال میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا۔

امن وامان حاصل کرنے کے لیے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، کسی دشمن کو ملک کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے شرکت کی اور وزیر داخلہ کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

 

install suchtv android app on google app store