عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کے 3 کروڑ روپے دیکر ٹکٹ لینے کے مؤقف پرآج بھی قائم ہوں۔
c میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ میں نے پی ٹی آئی کے خلاف کوئی پریس کانفرنس نہیں کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کے 3 کروڑ روپے دے کر ٹکٹ لینے کے مؤقف پر آج بھی قائم ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ تین کروڑ روپے لے کر ٹکٹ دیا گیا جس کے شواہد موجود ہیں۔
خیال رہے کہ شیخ رشید قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 پنڈی سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ان کے مدمقابل ن لیگ کے حنیف عباسی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہریار ریاض ہیں۔