پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

 زلزلے کے جھٹکے فائل فوٹو زلزلے کے جھٹکے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے کے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

رات گئے پشاور سمیت، سوات،لوئردیر،دیربالا،ہنگو،مالاکنڈاورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ سخت سردی میں کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا جس کی گہرائی 198 کلومیٹر تھی، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کى وجہ سے رونما ہوتا ہے، جس کى وجہ سے زیر زمین مخصوص لہريں پيدا ہوتى ہيں۔ يہ توانائی اکثر آتشفشانى لاوے کى شکل ميں سطح زمين پر نمودار ہوتى ہے۔

اس توانائى (آتشفشانى لاوے) کے قوت اخراج سے قشر الارض کى ساختمانى تختيوں ميں حرکت پذيرى پيدا ہوتى ہے۔ لہذا اپنے دوران حرکت يہ تختياں آپس ميں ٹکراتى ہيں جس کى وجہ سے سطح زمين کے اوپر جھٹکے پيدا ہوتے ہيں اور زلزلے رونما ہوتے ہيں۔

زلزلوں کي پیمائش ايک پيمانے پرکی جاتی ہے جسے ريکٹراسکيل کہا جاتا ہے- 1280 ميں، “زلزلوں” کو امريکہ ميں “ايورتھکوئيکينج” کہا جاتا تھا۔

install suchtv android app on google app store