خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے کب سے کھولے جا رہے ہیں؟ حکومت نے اعلان کر دیا

صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ فائل فوٹو صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اسکولوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا جب کہ اسکولوں میں ہاتھ دھونے کے لیے صابن کی فراہمی لازمی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اسکولوں میں جراثیم کش مواد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ایس او پیز کے تحت اسکول 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔

محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ تمام اسکولوں کے اسٹاف کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی تربیت دی گئی ہے جب کہ اسکولوں میں سینیٹائزر اور ماسک کے استعمال کو لازمی بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے باعث تعلیمی ادارے کئی ماہ سے بند ہیں تاہم کورونا کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کیا ہے البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ 7 ستمبر کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store