کورونا وائرس، حکومت نے قرنطینہ میں قیام پذیر خواتین و بچوں کی حفاظت کےلیے ہدایات جاری کر دیں

کورونا وائرس، حکومت نے قرنطینہ میں قیام پذیر خواتین و بچوں کی حفاظت کےلیے ہدایات جاری کر دیں فائل فوٹو کورونا وائرس، حکومت نے قرنطینہ میں قیام پذیر خواتین و بچوں کی حفاظت کےلیے ہدایات جاری کر دیں

صوبائی حکومت نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرنطینہ میں موجود خواتین کو خوراک کی فراہمی کےلیے فی میل اسٹاف مقرر کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی جانب سے قرنطینہ میں قیام پذیر خواتین و بچوں کی حفاظت کےلیے ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے تحت خواتین قرنطینہ میں علیحدہ بلاک میں قیام پذیر ہوں گی۔

محکمہ بحالی و آباد کاری خیبر پختونخوا کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حاملہ خواتین گراؤنڈ فلور پر قیام پذیر ہوں گی اور خواتین کو خوراک کی فراہمی کےلیے فی میل اسٹاف مقرر کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق کسی بھی شخص کو بغیر اجازت قرنطینہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہے جبکہ قرنطینہ میں تصاویر لینے ہر سخت پابندی ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 4 ہزار 788 ہوگئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں دوران 108 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں جان لیوا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 656 ہے جبکہ 25 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store