کورونا وائرس کے پیش نظر پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے تقریبات پر پابندی ہوگی

کورونا وائرس کے پیش نظر پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے تقریبات پر پابندی ہوگی فائل فوٹو کورونا وائرس کے پیش نظر پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے تقریبات پر پابندی ہوگی

کورونا وائرس کے پیش نظر پشاور میں آئندہ 2 ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے سبب پشاور میں آئندہ 2 ہفتے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ ہوگیا، ہر قسم کے سماجی، مذہبی یا دیگر تقریبات پر پابندی ہوگی، سرکاری یا ذاتی جگہوں پر مجمع اکٹھا کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق 7 اپریل تک ہوگا، پابندی کا اطلاق اسپتالوں، کلینکس، لیبارٹریز پر نہیں ہوگا، فارماسیوٹیکل فیکٹری اور میڈیکل اسٹورز بھی کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک خاندان کے 2 افراد صرف اشیائے خوردونوش کی خریداری کے لیے مستثنیٰ قرار دئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 22 ہوگئی ہے، سندھ میں 413، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 117 کرونا وائرس کے مریض ہیں۔

اسی طرح گلگت بلتستان میں 81، پشاور میں 80، اسلام آباد 20 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے، گزشتہ روز دوپہر 12 بجے سے رپورٹ کیے گئے مریضوں کی تعداد 50 ہے، ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store