پشاور کے صدر بازار میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دھماکے کی اطلاع ملتے ہی شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ جائے وقوعہ سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔
ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ایمبولینسیں اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں تاکہ وہاں موجود افراد کو فوری معاونت فراہم کی جاسکے۔
حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت سے متعلق کہنا فی الحال قبل از وقت ہے۔ ابتدائی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں، جبکہ علاقے کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔
گیٹ سے داخل ہوتے ہوئے تین خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
حملے میں تین ایف سی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا ہے جبکہ سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہدا میں حوالدار عالمزیب-پلاٹون 277، سپاہی ریاست-پلاٹون 478 اور سپاہی الطاف-پلاٹون 277 شامل ہیں۔
جبکہ زخمی جوانوں میں لانس نائیک زیک، سپاہی ارشد، سپاہی عطاء اللہ، سپاہی عرفان
تمام زخمیوں کو ایل آر ایچ منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی کنڈیشن اسٹیبل ہے۔
ہیڈکوارٹر میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔