ایف بی آر نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا، پشاور کے 14 پرائیویٹ اسپتالوں سے ریکارڈ طلب

آمدن اور اثاثے چھپانے پر پشاور کے 14 پرائیویٹ اسپتالوں سے ریکارڈ طلب فائل فوٹو آمدن اور اثاثے چھپانے پر پشاور کے 14 پرائیویٹ اسپتالوں سے ریکارڈ طلب

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آمدن اور اثاثے چھپانے پر پشاور کے 14 پرائیویٹ اسپتالوں سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ایف بی آر نے ڈاکٹرز اور فزیشنز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ڈاکٹر سے متعلق معلومات فراہم نہ کرنے والے اسپتالوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جارہاہے۔ ایف بی آر نے غیر معمولی آمدن والے ڈاکٹرز کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات اور بیرونی دوروں کاریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔

ڈاکٹرز کو بیرونی دوروں پر بھیجنے والے ادویات ساز کمپنیوں سے متعلق بھی معلومات جمع کی جا رہی ہیں، سٹی ایریا، کینٹ ایریا، ٹاؤن ایریا، حیات آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ڈاکٹروں کے اپنے کروڑوں روپے کے ذاتی اسپتالوں کے بارے میں بھی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔
اسپتالوں کو اس ضمن میں پرفارمے جاری کر دیئے گئے ہیں جس میں ڈاکٹروں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store