خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی فائل فوٹو خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی، صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی حدعمر 60 سال سے بڑھا کر63 سال کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہر سال ریٹائر ڈملازمین کو پینشن کی مدمیں 70 ارب روپے ادا کیے جاتے ہیں تاہم مدت ملازمت میں اضافے سے حکومت نے تین سالوں میں 54 ارب کی بچت کا منصوبہ بنا لیاہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہر سال 5 ہزارکے قریب ملازمین ریٹائرڈ ہوکر پینشن وصول کرتے ہیں، جس کیلئے گزشتہ سال 50 ارب جبکہ رواں سال اخراجات 70 ارب پر پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ ترقیاتی بجٹ 30 فیصدسے کم ہوکر 15 فیصد کی خطرناک شرح پر پہنچ گیا۔

اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑانے کہاہے کہ اس نئی قانون سازی سے ہر سال نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔

جبکہ موجودہ ملازمین کی ترقی کو نہیں روکا جائے گا۔ انہوں نے بتایاحکومت رواں سال 30 ہزار سے زائد نئی بھرتیاں کرنے جا رہی ہے جس میں سے 17 ہزار نوکریاں قبائلی اضلاع میں رکھی جائیں گی۔

 

install suchtv android app on google app store