شدید سردی اور دھند کے باعث محکمہ ہائر ایجوکیشن کا موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ مگر کب تک؟ جانیے اس خبر میں

 موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ فائل فوٹو موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

 شدید سردی اور دھند کے باعث محکمہ ہائر ایجوکیشن نے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا، بڑی خبر آگئی۔

خیبر پختونخوا میں شدید سردی اور دھند کے باعث محکمہ ہائر ایجوکیشن نے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں مورخہ یکم جنوری سے ختم ہونے والی چھٹیوں میں سات جنوری2020 تک اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ طلبا اور اساتذہ کے مشکلات کی وجہ سے کیا گیا اور اس کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی کالجز اور جامعات پر ہوگا۔

محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق تمام نجی اور سرکاری کالجز، یونیورسٹیاں 8جنوری کو کھلیں گی۔ خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم کی جانب سے 22 دسمبر سے صوبے کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوا تھا۔

ابتدائی طور پر میدائی علاقوں میں 31 دسمبر اور ‏پہاڑی علاقوں میں 29 فروری تک تعطیلات کی گئی تھیں۔ صوبہ پنجاب اور سندھ میں31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store