ہنگو میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی

ہنگو میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی فائل فوٹو ہنگو میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی

ہنگو کے علاقے زرگری میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زرگری میں مسافر کوچ پر فائرنگ مخالف گروپ کے افراد کی جانب سے کی گئی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 4 افراد اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store