بلند آواز میں میوزک بجانے پر 4 افراد کو قتل کردیا، دل دہلانے والی خبر

بلند آواز میں میوزک بجانے پر 4 افراد کو قتل کردیا، دل دہلانے والی خبر فائل فوٹو بلند آواز میں میوزک بجانے پر 4 افراد کو قتل کردیا، دل دہلانے والی خبر

بنوں کے علاقے میرا خیل میں بلند آواز میں میوزک بجانے پر 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق میرا خیل میں واقع ایک گھر میں بلند آواز سے میوزک بج رہا تھا جس پر پڑوسی نے منع کیا۔میوزک بند نہ کرنے پر پڑوسی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store