قبائلی علاقے بن گئے سونا۔۔۔ گیس کے نئے ذخائر کی نوید

قبائلی علاقوں میں گیس کے نئے ذخائر کی نشاندہی ہوئی ہے فائل فوٹو قبائلی علاقوں میں گیس کے نئے ذخائر کی نشاندہی ہوئی ہے

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے بجلی و توانائی حمایت اللہ کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں گیس کے نئے ذخائر کی نشاندہی ہوئی ہے، یہ ذخائر شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موجود ہیں، اب تک تین مختلف مقامات کی نشاندہی کر دی گئی ہے جن پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے مشیر کا کہنا تھا کہ اس معاملے سے وفاقی حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، اس کی نیلامی کا عمل جلد شروع ہو جائے گا، ایک کنویں میں گیس اور تیل کی تلاش کے لیے ساڑھے تین کروڑ ڈالر درکار ہیں جو صوبہ اپنے بجٹ سے پورا نہیں کرسکتا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی عثمان غنی خٹک نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے سے دو ارب روپے سالانہ کی آمدن متوقع ہے، ہماری کوشش ہے اس منصوبے پر کام سرکاری کمپنی کو دیا جائے۔ 24 جولائی کو آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل ) نے سانگھڑ کےعلاقے پاندھی میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئی دریافت سے یومیہ 520 بیرل خام تیل حاصل ہو گا جبکہ پاندھی گیس فیلڈ سےابتدائی طور پر یومیہ91 لاکھ 20 ہزارمکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔

install suchtv android app on google app store