قبائلی اضلاع: انتخابات میں مولانا فضل الرحمان کو بڑا جھٹکا کیسے لگ گیا؟ جانیے اس خبر میں

مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کیلئے ہونے والے انتخابات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران جمعیت علماءاسلام نے اپنی ایک نشست گنوادی۔

قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں جمعیت علماءاسلام نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن اب اس کی نشستوں کی تعداد 2 رہ گئی ہے۔ پی کے 113 جنوبی وزیرستان 1پر آزاد امیدوار وحید زمان نے 2 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی ۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی تو آزاد امیدوار 38 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کیلئے ہونے والے انتخابات کے دوران پی کے 113 پر جمعیت علماءاسلام ف کے امیدوار حافظ عصام الدین نے 10 ہزار 356 ووٹوں کے ساتھ کامیابی اپنے نام کی تھی جبکہ آزاد امیدوار وحید زمان 9 ہزار 679 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

install suchtv android app on google app store