سوات میں دہشتگردی اور سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی دوبارہ تعمیر کے لئے ڈپٹی کمشنر سوات آمیر آفاق نے فنڈز کی منظوری دے دی

  • اپ ڈیٹ:
سوات میں دہشتگردی اور سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی دوبارہ تعمیر کے لئے ڈپٹی کمشنر سوات آمیر آفاق نے فنڈز کی منظوری دے دی سچ ٹی وی گریب

سوات میں دہشتگردی اور سیلاب سے متاثرہ سترہ اسکولوں کی دوبارہ تعمیر کے لئے ڈپٹی کمشنر سوات آمیر آفاق نے فنڈز کی منظوری دے دی ، اسکولوں پر جلد کام کا آغاز ہوجائیگا جس سے علاقے کے ہزاروں طلباء وطالبات کا مستقبل روشن ہوجائیگا۔

 سوات میں دہشتگردی اور سیلاب سے تباہ شدہ سترہ سرکاری تعلیمی اداروں کی دوبارہ تعمیر کے لئے ڈپٹی کمشنر آمیر آفاق نے منظوری دے دی ،

ان اسکولوں میں تحصیل کبل کے بارہ ، تحصیل بحرین کے چار اور تحصیل مٹہ کے ایک اسکول شامل ہے ۔


اسکولوں کی تعمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آمیر آفاق نے سچ ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سوات کے لوگوں نے آمن کو حاصل کرنے کے لئے بہت قربانیاں دی ہے اور یہاں کے نوجوانوں اور بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں

سوات میں اسکولوں کی تعمیر کے حوالے سے سچ ٹی وی نے بھی سوات کے طلباء وطالبات کے لئے مختلف رپورٹس بھی آن ائیر کرچکے ہے جبکہ اب اسکولوں کی تعمیر سے دہشتگردی اور سیلاب سے متاثرہ طلباء وطالبات کا مستقبل روشن ہو جائیگا اور وہ اپنے پیاری ملک پاکستان کی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

install suchtv android app on google app store