شمالی وزیرستان میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق، 8 زخمی

شمالی وزیرستان میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق، 8 زخمی فائل فوٹو

شمالی وزیرستان میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

زرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا، واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

install suchtv android app on google app store