شمالی وزیرستان میں پولیس کی گاڑی کو حادثہ، 2 اہلکار جاں بحق

شمالی وزیرستان میں پولیس کی گاڑی کو حادثہ، 2 اہلکار جاں بحق فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پولیس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکارجاں بحق،2 زخمی ہوگئے۔ پولیس گاڑی کو حادثہ میرعلی میران شاہ روڈ پر پیش آیا۔

پولیس نے 2 اہلکاروں کے جاں بحق اور 2 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ ٹریفک حادثے میں زخمی اہلکار میران شاہ اسپتال منتقل کردیے گئے۔

install suchtv android app on google app store