یوٹیوب پر حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی جسے مکمل دیکھنے کے لیے 140 سال درکار ہیں، جس نے دنیا بھر میں حیرت اور تجسس پیدا کر دیا۔
یہ ویڈیو چینل @shinywr سے اپ لوڈ کی گئی اور اس کا دورانیہ 1,234,567 گھنٹے دکھایا گیا۔
ویڈیو میں نہ کوئی تصویر ہے نہ آواز، صرف ایک سیاہ اسکرین۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو کا دورانیہ آہستہ آہستہ بڑھتا نظر آتا ہے، لیکن اصل میں ویڈیو صرف 12 گھنٹے 34 منٹ کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ یوٹیوب کے میٹا ڈیٹا میں ایک تکنیکی خرابی کا نتیجہ ہے، جس کے باعث ویڈیو کا دورانیہ غیر معمولی طور پر طویل دکھایا گیا۔
یہ ویڈیو یوٹیوب کی تکنیکی حدود کی وجہ سے ممکن نہیں کہ 140 سال طویل ہو، بلکہ یہ ایک گلچ کی وجہ سے ایسا ظاہر ہو رہا ہے۔ چینل کی دیگر ویڈیوز بھی غیر معمولی دورانیہ ظاہر کرتی ہیں۔