پی ٹی آئی بات چیت نہیں چاہتی، عمران خان نے مذاکرات کی اجازت نہیں دی: رانا ثنا

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ نہیں ہے فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ نہیں ہے

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ نہیں، کیونکہ عمران خان نے پارٹی میں کسی کو بات چیت کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی، لیکن قبول نہ ہونے کے باعث سیاسی کشیدگی کم نہ ہو سکی۔

رانا ثنااللہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنما وہی بیانیہ دہرارہے ہیں جو بھارت اپناتا ہے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے تقریباً 80 فیصد رہنما عمران خان کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتے۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جلسے میں کی گئی باتوں کا مناسب جواب ملے گا، اور اس کے نتائج بھی سامنے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اکثریت اس "شدت پسند رویے" کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، ان کا انجام ایم کیو ایم اور بانی ایم کیو ایم سے مختلف نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عنقریب پاکستان تحریک انصاف اور اڈیالہ تحریک انصاف میں فرق واضح ہوجائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store