پشاور میں ایف آئی اے کی کارروائی، بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

پشاور میں ایف آئی اے کی کارروائی، بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد فائل فوٹو پشاور میں ایف آئی اے کی کارروائی، بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

ایف آئی اے نے پشاور میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپا مار کارروائی میں لاکھوں روپے اور دستاویزات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان شاہ کی ہدایت پر ایک بڑی کارروائی کی، جس میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان  بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کررہے تھے۔ پشاور صدر سے گرفتار کیے گئے ملزمان سے 20 لاکھ 40 ہزار پاکستانی روپے اور حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں و شواہد برآمد ہوئے جب کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

install suchtv android app on google app store