خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 17 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 17 خوارج ہلاک فائل فوٹو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 17 خوارج ہلاک

 خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 17 خوارج ہلاک کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ اور آپریشن کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 17 خوارج ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ کارروائی کے بعد کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ اور فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

install suchtv android app on google app store