پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 اور 10 مئی کو ہنگامہ آرائی کے واقعات کے کیس میں سابق صوبائی وزراء تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج جہانزیب شنواری نے 9 اور 10 مئی واقعات کے کیس کی سماعت کی۔ سابق صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ضمانتیں منظور کرتے ہوئے تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔