موتیا کا آپریشن، 17 افراد بینائی سے محروم

موتیا کا آپریشن، 17 افراد بینائی سے محروم فائل فوٹو موتیا کا آپریشن، 17 افراد بینائی سے محروم

بھارتی ریاست گجرات میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب موتیا کا آپریشن کرانے والے 17 افراد اپنی بینائی سے ہی محروم ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ افراد نے احمد آباد میں واقع رامانند آئی اسپتال میں موتیا کا آپریشن کرایا تھا، مریضوں کو اُمید تھی کہ شاید وہ صحت یاب ہوجائیں گے، مگر یہ جان کر ان کے ہوش اڑ گئے کہ ان کی جس آنکھ کا آپریشن ہوا ہے اس کی بینائی جاچکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رمانند آئی اسپتال کو ایک ٹرسٹ کے ذریعے چلایا جارہا ہے، 17افراد کی بینائی جانے کی خبر پھیلنے کے بعد ایک افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور مریضوں کے رشتہ داروں نے شکایتوں کے انبار لگادیئے۔

اس معاملے کے حوالے سے اب تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، ایک افسر کی جانب سے یہ بتایا کہ پورے معاملے کی رپورٹ تیار کی جائے گی۔ جانچ کے لیے ماہرین کی 9 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ستیش مکوانا کے مطابق رمانند آئی اسپتال میں 10 جنوری کو موتیابند کے 29 آپریشن کئے گئے، جن میں سے 17افراد کی حالت انتہائی خراب ہوگئی، مریضوں نے شکایت کی کہ ان کی آنکھ کی بینائی جاچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store