پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکا، متعدد افراد زخمی

  • اپ ڈیٹ:
فیز6 حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے فوٹو: ٹوئٹر فیز6 حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں سکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پشاورکے پوش علاقے حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں، امدای ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، جہاں دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کوطلب کرکےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور ہارون رشید اور ایس ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے بتایا کہ دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے میں7 ایف سی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے تحقیقات شروع کردی ہیں۔؎

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی سے خودکش حملہ آور کے اعضا ملے ہیں۔

دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹونے پشاور میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اور منصوبہ ساز قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

 

install suchtv android app on google app store