سری نگر نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 7 افراد جان کی بازی ہار گئے

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سری نگر شہر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں ایک خوفناک دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اُٹھی فائل فوٹو مقبوضہ جموں و کشمیر کے سری نگر شہر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں ایک خوفناک دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اُٹھی

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سری نگر شہر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں ایک خوفناک دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اُٹھی، جس سے علاقے میں شدید تباہی مچ گئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، دھماکہ ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے ہوا، جس میں سات افراد ہلاک اور کم از کم 27 زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکے کے اثرات سے پولیس اسٹیشن کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ متعدد گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں اور آگ نے اسٹیشن کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store