مراد سعید کی گرفتاری سے متعلق خیبرپختونخوا پولیس کا بیان سامنے آگیا

مراد سعید فائل فوٹو مراد سعید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی گرفتاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری افواہوں پر خیبرپختونخوا پولیس کا بیان سامنے آگیا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو گرفتار نہیں کیا۔

واضح رہے مراد سعید خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں اور ان کی گرفتاری کےلیے کے پی پولیس کوخصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر مراد سعید کی گرفتاری کے حوالے سے افواہوں کا بازار گرم تھا تاہم اب پولیس حکام نے تردید کردی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store