خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی، صوبہ بھر میں گزشتہ 4 روز میں 32 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں15 بچے12 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں میں 6 خواتین،28 مرد اور 7 بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے صوبے میں بارشوں سےجانی ومالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں حادثات میں32افراد جاں بحق جبکہ 41افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں15بچے12 مرد اور5خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں میں 6 خواتین،28 مرد اور 7 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران 160گھر مکمل تباہ ہوئے،1210گھروں کوجزوی نقصان پہنچا، مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے1370مکانات کو نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 12متاثرہ اضلاع کے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 50ملین روپے جاری کردیے گئے۔ نوشہرہ کو20ملین، دیر لوئر5ملین، سوات اور ملاکنڈ کو3،3ملین روپے جاری کیے گئے۔
دیر اپر اور ٹانک 2،2ملین، چترال لوئر، بٹگرام، کرک، پشاور اور چارسدہ کیلئے بھی ایک، ایک ملین روپے جاری کر دیئے، چترال لوئر کو جنرل ریلیف ہیڈ میں10ملین روپے جاری کئے گئے۔