بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا فائل فوٹو بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں مین تھانہ ڈومیل کی حدود نالہ کاشو پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

اہلکاروں نے بر وقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کوپسپاکیا، رات گئے کیے گئے دہشت گرد حملےمیں کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا۔

حملے کے بعد ڈی پی اومحمداقبال نے چوکی کا دورہ کیا اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ڈی پی او نے چوکی پرتعینات جوانوں کی بروقت جوابی کارروائی کوسراہتے ہوئے کہا کہ اگر ہم چوکس رہیں گے تو دہشتگرد مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

گذشتہ روز لکی مروت کے بخمل احمد زئی پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ، جسے جدید آلات کو بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنادیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق پولیس چوکی پر بارہ کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store