پشاور: نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا

پشاور: نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا فائل فوٹو پشاور: نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں نان بائیوں کی جانب سے 170 گرام کی روٹی پر 10 روپے بڑھا دیئے گئے ہیں اور 20 روپے کی روٹی اب 30 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، اس حوالے سے نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافے کے باعث روٹی کی قیمت بڑھانا ہماری مجبوری تھا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر ہے، نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں ازخود اضافہ کیا ہے، روٹی مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store