ٹھٹھہ: وین اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق 

ٹھٹھہ: وین اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق  فائل فوٹو ٹھٹھہ: وین اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق 

سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے، جس میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے ، جس میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ وین حیدرآباد سے ٹھٹھہ آرہی تھی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں نادر بروہی، غلام حسین،مختیار علی ،محمد علیز، ذوالفقار شامل ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی ، اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ میں 30 سے زائد افراد سوار تھے جب کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

install suchtv android app on google app store