پشاور: مفت آٹے کی تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں میں تصادم

پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں میں جھڑپیں اسکرین گریب پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں میں جھڑپیں

پشاور میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران ہنگامہ آرائی ہونے سے شہری اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں آٹے کی مفت فراہمی کے دوران بدنظمی ہوگئی۔ پشاور حیات آباد میں آٹے کے حصول کے لیے شہری اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔

رپورٹس کے مطابق شہریوں نے حیات آباد اسپورٹس کمپلکس میں گھسنے کی کوششج کی جسے پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ہجوم بپھرنے لگا، شہریوں کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گی اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

شہریوں ںے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی، پتھراؤ کیا اور حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کے شیشے توڑ دیے۔

رپورٹس مین بتانا ہے کہ آٹا تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے شیلنگ کی تھی جبکہ آٹا لینے والوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

انتظامیہ کے مطابق اسپورٹس کمپلیکس میں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرکے آٹے کی ترسیل بند کردی۔

install suchtv android app on google app store