پشاور میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت مصالحہ جات برآمد

مصالحہ جات فائل فوٹو مصالحہ جات

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور میں کارروائی کرتے ہوے بھاری مقدار میں مضر صحت و غیر معیاری مصالحہ جات برآمد کرلئے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی پشاور نے باچا خان چوک پشاور کے قریب کارخانے پر چھاپہ کر یونٹ سے 6000 کلو سے زائد مضر صحت مصالحہ جات برآمد کرلئے۔

مصالحہ جات کی تیاری میں چوکر، چاول اور مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی جارہی تھی، مضر صحت مصالحہ جات تیار کرنے پر یونٹ کو سربمہر کردیا گیا، کارخانے سے ملاوٹ شدہ مصالحہ جات شہر کے مختلف حصوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی پشاور کا کہنا ہے کہ ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی تیاری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

 

 

install suchtv android app on google app store