پی ایس ایل میچز کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

پی ایس ایل میچز کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی فائل فوٹو پی ایس ایل میچز کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

پشاور آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کی میزبانی سے محروم رہے گا۔ تحریک انصاف دور حکومت میں شروع ہونے والے حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا کام 2 سال گزرنے کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔

فیلڈ لائٹس کی تنصیب کے لیے کام تاحال شروع نہیں کیا جاسکا جس کے سبب پشاور پی ایس ایل کے میچز کی میزبانی سے محروم رہے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اسٹیڈیم پر تعمیری لاگت بھی سوا ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے لیکن اس کے باوجود اسٹیڈیم کا کام مکمل نہ ہوسکا۔

شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ ملکی اور غیرملکی کرکٹرز کو پشاور میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

install suchtv android app on google app store