خیبر پختونخوا میں کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ عوام کو کچھ ڈلیور نہیں ہو سکتا: چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد فائل فوٹو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن اتنی زیادہ ہے عوام کو کچھ ڈلیور ہی نہیں ہو سکتا۔

خیبر پختونخوا میں میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی عدم تعمیر پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ عوام کو کچھ ڈیلیور نہیں ہو سکتا۔

جسٹس مظہر عالم نےکہا کہ دہشتگرد ٹھیکیداروں سے بھتہ مانگ رہے ہیں اور دھمکیاں بھی دے رہے ہیں، کئی ٹھیکیدار بنوں اور ڈی آئی خان میں کام چھوڑ کر بھاگ گئے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے ٹھیکداروں سے بھتہ مانگنے کے واقعات سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی نشاندہی پر متعلقہ حکام سے رپورٹ لیں گے۔

install suchtv android app on google app store