بھارتی فوج کی سرحدی علاقوں پر اندھا دھند گولہ باری، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی

لائن آف کنٹرول فائل فوٹو لائن آف کنٹرول

بھارتی فوج کی سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں پر اندھا دھند گولہ باری، علاقہ مارٹر شیلنگ سے لرز اٹھا، مسلسل تین گھنٹوں تک مارٹر شیلنگ کا سلسلہ جاری رہا، مال میویشی ہلاک و زخمی، مکانات کو نقصان پہنچا، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی نے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔

تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن سماہنی سیکٹر پر پیر کی صبح قابض بھارتی فوج کی جانب سے باغسر، بنڈالہ، کہاولیاں،چاہی نہالہ و دیگر سرحدی دیہات میں سویلین آبادی پر اندھا دھند گولہ بھاری کی گئی۔ بھاری گولہ باری سے علاقہ لرز اٹھا۔ گولہ باری کا آغاز صبح 5 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے آٹھ بجے تک جاری رہا۔ مسلسل تین گھنٹے تک جاری رہنے والی گولہ باری سے علاقہ مکین گھروں کے اندر مقید ہو کر رہ گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی ہلکے و بھاری توپ خانے سے مارٹر شیلنگ و گولہ باری سے عبدالغفور مغل ساکن باغسر کے رہائشی مکان کی چھت پر گولہ گرنے سے چھت میں سوراخ و کمرے میں پڑا سامان تباہ ہو گیا۔ تاہم اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے،جبکہ بنڈالہ میں محمد اصغر ولد نیک محمد کی 2 پالتو بھنسیں زخمی ہونے۔ عبدلقیوم ولد علی محمد کا ایک پالتو بکرا ہلاک ہونیکی اطلاعات ہیں،پاک فوج کی جانب سے گولہ باری کا بھرپور جواب دیا گیا۔

جسکی وجہ سے ریچھ پہاڑی سے تین گھنٹے جاری رہنے والی مارٹر شیلنگ کا سلسلہ تھم گیا۔ اس دوران محکمہ صحت عامہ،ریسکیو حکام الرٹ رہے۔ جب کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

install suchtv android app on google app store