کورونا وائرس کے وار جاری، آزاد کشمیر میں بھی پہلا کیس سامنے آگیا

آزاد کشمیر میں کروناوائرس کیس فائل فوٹو آزاد کشمیر میں کروناوائرس کیس

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت عامہ کا اس بابت کہنا ہے کہ مریض کو میرپور آئسولیشن سنٹر میں رکھا گیا ہے، انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مریض ایران سے براستہ تفتان آزاد کشمیر میں پہنچا۔

ترجمان محکمہ صحت عامہ کا کہنا تھا کہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے، خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 246 ہوگئی ہے جب کہ چار مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں 181 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 26، بلوچستان 16، خیبر پختونخوا 16، اسلام آباد سے چار اور گلگت بلتستان سے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ بھر میں ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالزآج سے پندرہ روز کیلئے بند رہیں گے۔ سی ویو، پبلک پارکس بھی بند رکھے جائیں گے، سرکاری دفاتر اور انٹر سٹی بس سروس بھی کل سے بند کر دی جائے گی۔

سبزی اور راشن کی دکانیں کھلی رہیں گی تاہم کراچی کی حدود میں لگنے والے تمام بچت بازار بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے گھبرانا نہیں ہے، بطور قوم کورونا سے مقابلہ کرکے یہ جنگ جیتیں گے۔

install suchtv android app on google app store