اہلیہ مشعال ملک کی والدہ ریحانہ ملک نے اپنی بیٹی سے متعلق حیرت انگیز بات بتادی

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک فائل فوٹو یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک

 یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی والدہ ریحانہ ملک نے کہاہے کہ مشعال ملک نے تمام تر صورتحال کو جانتے ہوئے یاسین ملک سے شادی کا فیصلہ کیا۔

ایک انٹرویومیں مشعال ملک کی والدہ ریحانہ ملک نے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کو بھی پابند نہیں کیا اور بچوں کو اپنا فیصلہ کرنے میں مکمل آزادی دی۔ مشعال ملک نے تمام تر صورتحال کو جانتے ہوئے یاسین ملک سے شادی کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم خطرے سے لڑنے والے لوگ ہیں اور مجھے کبھی ایسا خوف نہیں ہوا کہ میں نے اپنی بچی کو آگ میں جھونکا۔

مشعال ملک کی والدہ ریحانہ ملک نے مزید کہاکہ ہمیں امید ہے کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔

install suchtv android app on google app store