مقبوضہ کشمیر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے پوسٹر چسپاں

مقبوضہ کشمیر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے پوسٹر چسپاں فوٹو: سوشل میڈیا مقبوضہ کشمیر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے پوسٹر چسپاں

یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے پوسٹر چسپاں کردئیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 6 ستمبر کو پاکستان کا یوم دفاع منایا جائے گا۔ اس موقع پر سرینگر کے مختلف علاقوں میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں کر دئیے گئے۔پوسٹرز پر لکھا گیا ہے کہ ’ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق ملیں گے‘۔

دیگر پوسٹرز میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنا مذموم ایجنڈا ترک کرکے مقبوضہ جموں اور کشمیر پر غیرقانونی قبضہ ختم کرے۔

عوام کوسرینگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں 6 ستمبر کو پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالنے سے روکنے کے لیے قابض فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں آج سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store