مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوان شہید کردیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے دو ران گزشتہ ماہ اگست میں 8 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔
بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔
بھارتی فوج، پولیس، پیرا ملٹری فورسز، ایس آئی اے اور این آئی اے نے گھروں پر چھاپوں، تلاشی اور محاصرے کی 261 کارروائیوں کے دوران 134 کشمیریوں کو گرفتارکیا جن میں بیشتر حریت رہنماء، نوجوان، کارکن اور طلبا شامل تھے۔