آزاد کشمیرمیں آج صبح زلزلے کے آفٹر شاکس، عمارت گرگئی

میرپورآزاد کشمیر ایک مرتبہ پھر زلزلے سے لرز اٹھا فائل فوٹو میرپورآزاد کشمیر ایک مرتبہ پھر زلزلے سے لرز اٹھا

میرپورآزاد کشمیر ایک مرتبہ پھر زلزلے سے لرز اٹھا، جڑی کس کے قریب عمارت گرگئی۔ تین افرادکوملبےسےنکال لیاگیا، مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ تین اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے سےمیرپور اور اطراف کے ایک بار پھر علاقے لرز اٹھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جڑی کس میں زلزلے سےمتاثر ہونے والی عمارت آفٹرشاکس کی تاب نہ لاسکی اور زمیں بوس ہوگئی۔ پاک فوج، پولیس اور ریسکیوعملے نے ملبے سے تین افراد کو نکال لیا ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی پندرہ کلومیٹراورمرکز جہلم سےبارہ کلومیٹرشمال مغرب میں تھا۔

یاد رہے کہ گزشہ ماہ چوبیس ستمبرکوآنےوالے زلزلے میں سینتیس افرادلقمہ اجل بن گئےتھے۔ زلزلے سے سڑکیں، پل اور انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیاتھا۔

فرانسیسی زلزلہ پیما ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جہلم کے 5 کلومیٹر شمال میں تھا اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ راولپنڈی، لاہور، کالا باغ، سانگلہ ہل، گجرات، چنیوٹ، سرگودھا، ظفر وال، شاہ کوٹ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، صوابی، پھالیہ، سرائے عالمگیر، شکر گڑھ، نور پور تھل، پشاور، پنڈی بھٹیاں، نارووال، پسرور، شیخو پورہ، سمندری، قصور، جہلم، مری، کوٹ مومن، خیبر، ایبٹ آباد، سکھیکی، سوات، مردان، اوکاڑہ اور بونیر میں محسوس کیا گیا تھا۔

ننکانہ صاحب، قائد آباد، ڈسکہ، جڑانوالہ، شانگلہ، باجوڑ، مظفر آباد، اسکردو، میرپور آزاد کشمیر اور مضافات میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے 10 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store