کشمیری سماجی کارکن نے بھارتی فوج کی درندگی اور سفاکیت سے بھرے ظلم وستم سے پردہ اٹھا دیا

کشمیری سماجی کارکن نے بھارتی فوج کی درندگی اور سفاکیت سے بھرے ظلم وستم سے پردہ اٹھا دیا فائل فوٹو کشمیری سماجی کارکن نے بھارتی فوج کی درندگی اور سفاکیت سے بھرے ظلم وستم سے پردہ اٹھا دیا

کشمیری سماجی کارکن شہلا رشید نے سفاکیت سے بھری بھارتی فوج کی بربریت کی سارے شیطانی کاموں پر سے پردہ اٹھا دیا۔ شہلا رشید کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج رات میں گھروں پر اہلکار گھس آتے ہیں۔ بھارتی فورسز نے چار کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مائیک بھی ساتھ رکھا اور تکلیف سے کراہتے نوجوانوں کی چیخیں اسپیکر پر پورے علاقے میں بھی سناتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی اور سفاکیت سے بھرے ظلم وستم جاری ہیں۔ کشمیری سماجی کارکن شہلا رشید بھی چپ نہ رہیں۔ بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے شہلا رشید کا کہنا تھا کہ وادی کی حالت انتہائی خراب ہے۔ قابض فورسز گھروں میں گھستی ہیں۔ توڑ پھوڑ کرتی ہیں۔ اور جس کو چاہتی ہیں اٹھا کر لے جاتی ہیں یہی نہیں چھاپوں کے دوران کھانے پینے کا سامان تک ضائع کرکے اور جلادیت دکھاتی ہیں۔

سماجی کارکن شہلا رشید کے مطابق سری نگر سمیت وادی میں کہیں نقل وحرکت کی اجازت نہیں ہے، اخبارات پر پابندی ہے۔ بچوں کو مناسب خوراک مل رہی ہے اور نہ بیماروں کو ادویات دستیاب ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شوپیاں میں بھارتی فوجی کیمپ میں چار کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اور بے رحم بھارتی فوج نے ان کی چیخوں کو پورے علاقے میں اسپیکر لگا کر سنایا جاتا رہا۔ بھارتی فورسز کے اقدامات سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store