مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، 4 جوان شہید

قابض بھارتی فوج فائل فوٹو قابض بھارتی فوج

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے دوران مزید چار بے گناہ کشمیری جوانوں شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے ضلع پونچھ میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

کےایم ایس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی پُرتشدد کارروائی میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز ضلع پونچھ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کا ضلع پونچھ میں گزشتہ روز شروع کیا گیا سرچ آپریشن ابھی تک جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store